LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے

کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت

Web Desk

8 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو واضح ہدایت جاری کی ہے کہ ان کے کسی بھی دورے کے باعث کوئی مارکیٹ، دکان، کاروبار یا تجارتی ادارہ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی شہریوں کو اپنی معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یہ احکامات تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ارسال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے نام پر کسی رہائشی گلی کو سیل کیا جائے اور نہ ہی عوام کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی لگائی جائے، بلکہ تمام سیکیورٹی انتظامات خفیہ اور غیر محسوس انداز میں کیے جائیں تاکہ شہریوں کو خلل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مریم نواز نے خبردار کیا کہ ان احکامات پر روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔