ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
Web Desk
8 November 2026
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سخت گیر ساتھی ایران کو نقصان پہنچانے کے عزم کے ساتھ آئے تھے لیکن بالآخر خود اسٹریٹجک بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔ ابوالفضل شکارچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں مکمل ڈیڈ لاک کا سامنا کر رہا ہے اور امریکی انتخابات میں ری پبلکنز اور ٹرمپ انتظامیہ کی شکست ایران کے خلاف ان کی ناکام حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان ایرانی فوج نے موقف اختیار کیا کہ امریکی جارحیت، دہشت گردی اور دباؤ کی پالیسیوں نے وائٹ ہاؤس کی طاقت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت
8 November 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے
8 November 2026