راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
Web Desk
8 November 2026
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر نجی نیوز چینل سے وابستہ خاتون صحافی رابعہ احسن گولی لگنے کے پراسرار واقعے میں جاں بحق ہو گئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو تحویل میں لے لیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق رابعہ احسن کی لاش گھر کے کمرے سے ملی ہے اور پولیس تمام قانونی و تفتیشی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گردن کے قریب گولی لگی، جبکہ ابتدائی بیان میں شوہر نے اعتراف کیا ہے کہ فائر اس سے ہوا جو سیدھا مقتولہ کو جا لگا۔ مقتولہ 11 اور 13 سال کی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ان کا بھائی بھی موقع پر پہنچ گیا ہے اور مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں
8 November 2026
فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
8 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور
8 November 2026