برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
Web Desk
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ برطانوی حکومت نے ایک شامی پناہ گزین کی درخواست کے معاملے میں سنگین قانونی غلطی کی، جسے لیبیا میں تاوان کے لیے اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ برطانوی حکام نے اس کیس کو انسانی اسمگلنگ اور استحصال سے متعلق قوانین کے تناظر میں پرکھنے پر غور نہیں کیا تھا۔
برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کے مطابق، عدالت کے اس فیصلے کے بعد برطانیہ پہنچنے کے دوران تاوان کے لیے یرغمال بنائے جانے والے دیگر پناہ گزین بھی انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کے لیے مختص سرکاری امداد، تحفظ اور بحالی کی سہولیات حاصل کرنے کے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ یہ مقدمہ ایک شامی شہری نے دائر کیا تھا جو 2021ء میں شام میں جبری فوجی بھرتی سے بچنے کے لیے ہجرت کر کے لیبیا پہنچا، جہاں مسلح گروہوں نے اسے یرغمال بنا کر تاوان وصول کیا۔ بعد ازاں وہ مئی 2022 میں ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچا اور سیاسی پناہ کی درخواست دی۔
برطانوی محکمہ داخلہ (ہوم آفس) نے ابتدائی طور پر موقف اپنایا تھا کہ چونکہ متاثرہ شخص کو بلا معاوضہ کام پر مجبور نہیں کیا گیا، اس لیے اسے انسانی استحصال کا شکار نہیں مانا جا سکتا۔ تاہم اپیل کورٹ نے حکومتی موقف کو رّد کرتے ہوئے قانونی غلطی کی نشاندہی کی اور کیس پر ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026