انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
Web Desk
8 November 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم امدادی ادارے ‘انروا’ (UNRWA) کے تحفظ اور اس کی ریلیف سرگرمیاں جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے ادارے کو درپیش مالی بحران سے نکالنے کے لیے مکمل فنڈنگ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے انروا کی خدمات کو انتہائی اہم اور ناقابلِ متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کا تسلسل قائم رکھنا ناگزیر ہے۔
دوسری جانب، مقبوضہ مغربی کنارے کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں انروا کی جانب سے خدمات میں کی جانے والی کٹوتیوں، ملازمین کی ممکنہ برطرفیوں اور قلقیلیہ میں ادارے کے اسپتال کی بندش کے خدشات کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے محکمہ امورِ مہاجرین، پناہ گزین کیمپوں کی سروس کمیٹیوں اور فتح تحریک کے زیرِ اہتمام منعقدہ مظاہرے کے شرکاء نے انروا کی ریلیف سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے صحت، تعلیم اور بنیادی امداد کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے اور ادارے کو مستقل مالی معاونت دینے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026