ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
Web Desk
7 November 2026
ضلعی مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق عطاء اللہ تارڑ کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر نوٹس دیتے ہوئے 8 نومبر کو صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی نے بتایا کہ وفاقی وزراء کا انتخابی مہم میں حصہ لینا الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 اور ضابطۂ اخلاق کے پیراگراف 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026