امریکا ایران تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے: قطری وزیر اعظم
Web Desk
7 November 2026
قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امریکی انتظامیہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے امریکی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتخابات کے نتائج کے باوجود سفارتی حل کے لیے واشنگٹن کا موقف تبدیل نہیں ہوا، اگرچہ حالیہ دنوں میں سفارتی رابطوں کی رفتار میں کمی آئی ہے لیکن یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے عزم ظاہر کیا کہ قطر تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کا کردار جاری رکھے گا اور اس بات پر زور دیا کہ مکمل امن معاہدے کا انتظار کرنے کے بجائے فی الوقت کشیدگی کم کرنے کے لیے قابلِ عمل اقدامات ضروری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026