LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح

Web Desk

7 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے ‘فل الیکٹرک سویپر ٹرک’ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے ابتدائی طور پر لاہور رنگ روڈ کی میکانکی صفائی اور دھلائی کی جائے گی۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ٹرک ایک بار چارج ہونے پر 70 کلومیٹر تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سڑک پر کھڑے پانی کو بھی خودکار نظام کے تحت جذب اور صاف کر سکتا ہے۔ اس جدید ٹرک کے استعمال سے صفر کاربن اخراج (Zero Carbon Emission) ہوگا جس سے ماحولیاتی، گرد و غبار اور سمعی (شور کی) آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے گاڑی کا معائنہ کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کو جدید اور ماحولیات دوست تکنیک کے تحت صاف ستھرا رکھنے کی عزم کا اعادہ کیا۔