LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

سوسی وائلز برطرف، اسٹیفن ملر نئے وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف مقرر

Web Desk

7 November 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت کھونے کی بدترین شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے چیف آف اسٹاف سوسی وائلز کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ ان کی جگہ سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کے معمار اور طویل عرصے سے ٹرمپ کے قریبی مشیر رہنے والے اسٹیفن ملر کو نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج پر شدید ناراضی کے بعد ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں یہ پہلی اعلیٰ سطحی تبدیلی ہے، جس کے تحت سوسی وائلز پیر کے روز سبکدوش ہو کر ٹرمپ کی سیاسی ٹیم کا حصہ بنیں گی۔ اسٹیفن ملر 2015 سے ٹرمپ کی سیاسی مہمات کا حصہ رہے ہیں اور اس سے قبل نائب چیف آف اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔