امریکا کی چین سے ایران جنگ ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست
Web Desk
7 November 2026
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے چین سے ایران جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثی کی درخواست کی ہے، جس کے تحت امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر بیجنگ سے رابطہ کیا اور چین نے یہ پیغام تہران تک پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں جنہوں نے ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کو خط بھی ارسال کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے ان کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ وجود میں نہ ہوتا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026