LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں ’’بدلتی دنیا میں پاکستان‘‘ کے عنوان سے نشست

Web Desk

7 November 2026

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کے پلیٹ فارم، کولمبیا جناح فورم نے کولمبیا پولیٹیکل یونین کے اشتراک سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔ ’’بدلتی دنیا میں پاکستان: چیلنجز، انتخاب اور امکانات‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اس پروگرام میں صحافی اور مصنف رضا رومی نے عالمی اور علاقائی صورتحال، پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات اور مستقبل میں نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی۔ رضا رومی نے اپنی گفتگو کا آغاز عالمی حالات سے کیا۔ انہوں نے دنیا کے مختلف خطوں میں جاری جنگوں، سیاسی کشیدگی اور طاقت کے بدلتے توازن کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان پر ان حالات کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ گفتگو میں ایران جنگ کا بھی مختصراً ذکر ہوا اور خطے کی صورتحال سے جڑے مسائل زیرِ بحث آئے۔علاقائی سیاست پر بات کرتے ہوئے رضا رومی نے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے خطے میں پاکستان کے کردار، بھارت کے ساتھ تعلقات اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران پاکستان کو درپیش علاقائی چیلنجز اور بدلتے حالات میں اس کے لیے موجود امکانات پر بات ہوئی۔

نشست کا ایک اہم حصہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر تفصیلی گفتگو تھی۔ رضا رومی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے تاریخی پس منظر، مختلف ادوار میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور ان تعلقات کو شکل دینے والے سیاسی اور اسٹریٹجک عوامل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی گفتگو کی کہ موجودہ عالمی صورتحال میں دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے اور کن معاملات میں ان کے مفادات اور ترجیحات ایک دوسرے کے قریب یا مختلف نظر آتے ہیں۔نوجوانوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے رضا رومی نے زور دیا کہ طلبہ موجودہ حالات اور ان کے چیلنجز کو سمجھنے کی کوشش کریں، سوال اٹھائیں اور اس بات پر غور کریں کہ ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اردگرد ہونے والی پیش رفت سے باخبر رہنے اور مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی اہمیت کی جانب متوجہ کیا۔گفتگو کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں طلبہ نے عالمی سیاست، پاک امریکہ تعلقات، چین، بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ رضا رومی نے ان سوالات کے جواب دیتے ہوئے گفتگو میں سامنے آنے والے نکات کی مزید وضاحت کی۔

تقریب کے خصوصی مہمان بلال مصطفیٰ کیفی تھے، جو نیویارک سٹی گورنمنٹ میں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر پلاننگ سے وابستہ ہیں۔ پروگرام کی میزبانی عبداللہ یاسر اور اسفندیار اکرام نے کی، جبکہ کولمبیا جناح فورم کے بانی چیئر حارث شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی علمی و فکری سرگرمیوں کو کوریج دینے کے لیے ٹی وی ون یو ایس اے کو اس پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔