LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد امریکا نے میکسیکو کو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی عراق کا امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن سپین کے جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ اضافہ شارجہ بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح، سفیر شفقت علی خان کی شرکت پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ابوظہبی میں امریکا اور یوکرین کیساتھ مذاکرات سے قبل پوتن کی سلامتی کونسل سے اہم مشاورت

امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

Web Desk

7 November 2026

امریکا نے کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر ایرانی حکومت کو مالی سہولیات اور فنڈز کی منتقلی میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں شدید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، کینیڈا میں رجسٹرڈ ان کمپنیوں نے ایرانی حکومت کے لیے اندرون اور بیرونِ ملک رقوم کی نقل و حرکت میں کلیدی اور غیر قانونی کردار ادا کیا۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں ایرانی ریال اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے بدلے ڈیجیٹل اثاثوں (کرپٹو کرنسی و دیگر اثاثوں) کے تبادلے کی سہولت فراہم کر رہی تھیں۔ امریکی حکام نے سخت موقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ کینیڈا کو کسی صورت ایرانی حکومت کے مالیاتی سہولت کاروں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جا سکتا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) نے اس اہم کارروائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایرانی حکومت کو اقتصادی پابندیوں سے بچانے اور غیر قانونی مالی راستے فراہم کرنے والے تمام عناصر اور بین الاقوامی اداروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی و معاشی کارروائی جاری رکھے گی۔