عراق کا امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار
Web Desk
7 November 2026
عراق نے امریکہ کی جانب سے فوجی مقاصد کے لیے اپنی سرزمین کی فراہمی کا مطالبہ رد کرتے ہوئے امریکی فوج کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف حملوں کے لیے عراقی زمین دینے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی حکام کے درمیان ہونے والے رابطہ کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق، عراقی نمائندے علی الزیدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عراق کی سرزمین کو خطے کے کسی بھی ہمسایہ ملک پر حملے کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عراقی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ملک کو علاقائی تنازعات اور جنگ کی آگ میں دھکیلنے کے اقدامات قبول نہیں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور ایران و امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے قطر کے ثالثی کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
7 November 2026
امریکا نے میکسیکو کو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی
7 November 2026
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026
روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن
7 November 2026