نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
Web Desk
7 November 2026
نو منتخب امریکی مسلمان سینیٹر عبد الرحمان محمد السید نے امریکی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا ایک بہت بڑا اور غلط فیصلہ تھا۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر عبد الرحمان محمد السید نے کہا کہ امریکا ایک ایسی جنگ میں پھنس چکا ہے جو سرے سے شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، اور ماضی کے امریکی صدور نے ہمیشہ ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک غیر ملکی وزیراعظم امریکا کو ایران کے خلاف جنگ پر آمادہ کرنے کی مسلسل کوشش کرتا رہا، جبکہ عالمی اصولوں کے تحت اسرائیلی حکومت کے ساتھ بھی دیگر تمام ممالک کی طرح یکساں سلوک ہونا چاہیے۔
سینیٹر عبدالرحمان نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ملنے والی فوجی امداد اور فروخت کیا جانے والا جنگی سامان نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مصر کی امریکی امداد بھی روکی جانی چاہیے، اور کسی بھی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرنے کو اس ملک یا قوم کے خلاف تعصب قرار دینا بالکل ناانصافی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
7 November 2026
امریکا نے میکسیکو کو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی
7 November 2026
عراق کا امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026
روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن
7 November 2026