روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ
Web Desk
6 November 2026
روس کے مرکزی بینک نے عام سرمایہ کاروں کو کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین اہم ڈیجیٹل کرنسیوں بٹ کوائن، ایتھیریم اور ٹیتھر (USDT) کی فہرست جاری کر دی ہے، جن کی خرید و فروخت غیر پیشہ ور سرمایہ کار بھی کر سکیں گے۔ بینک آف رشیا کے مطابق نئی ہدایات 17 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی، جن کے تحت روسی ایکسچینجز اور مالیاتی واسطوں کے ذریعے ان اثاثوں کا کاروبار کیا جا سکے گا۔ مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے خواہشمند ہر فرد (عام یا پیشہ ور) کو ٹیسٹ پاس کرنا اور مالی خطرات سے آگاہ ہونا لازمی ہوگا، جبکہ پانچ سالہ تاریخی ریکارڈ اور قانونی معیار پر پوری اترنے والی ان کرنسیوں کا مقصد عام سرمایہ کاروں کو زیادہ خطرے والے اثاثوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ پیشہ ور سرمایہ کاروں کو دیگر کرپٹو اثاثوں میں بھی سرمایہ کاری کی مکمل سہولت حاصل ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
6 November 2026
بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
6 November 2026
پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
6 November 2026
حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ
6 November 2026
ملکی معاشی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل اکانومی پر توجہ ہے: ایس ایم تنویر
6 November 2026
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
6 November 2026
تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026