LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی

وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

Web Desk

6 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات میں اضافے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں ادارے کی اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زرعی اور صنعتی مصنوعات کی مکمل ویلیو چین تیار کی جائے اور ادارے کے پرفارمنس و فنانشل آڈٹ کے لیے نامور نجی فرمز کی خدمات لی جائیں۔ 12 ماہ پر محیط اس اصلاحاتی منصوبے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سمیت بورڈ و انتظامی ڈھانچے کی تنظیمِ نو شامل ہے، جس کا اطلاق اگلے برس کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، جام کمال خان اور رانا تنویر حسین سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔