LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت

Web Desk

6 November 2026

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل لاؤنج میں اچانک ایک بندر کے داخل ہو جانے سے مسافروں اور ایئرپورٹ عملے میں حیرت پھیل گئی، جبکہ کئی مسافروں نے اس انوکھے منظر کی ویڈیوز بنا لیں۔ بندر ایئرپورٹ کی چھت اور لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا اور مٹرگشت کرتا رہا،اس پر ایوی ایشن انتظامیہ نے فوری طور پر وائلڈ لائف کے حکام کو طلب کر لیا۔ وائلڈ لائف کی ٹیم کی تمام تر کوششوں کے باوجود بندر ایک جگہ سے دوسری جگہ چھلانگیں لگاتا رہا اور آخر کار پکڑ میں آئے بغیر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریب واقع جنگل کی طرف واپس چلا گیا۔