کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
Web Desk
6 November 2026
خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال مقرر کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ بچوں کے حقوق کے لیے کوشاں دو کم عمر بچیوں کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے برعکس خیبر پختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں اب بھی لڑکیوں کی شادی کی قانونی حد 16 سال ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ صوبائی حکومت کو کم عمری کی شادی (چائلڈ میرج) کی روک تھام اور قانون سازی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں یونیسف کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 21 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے پہلے کر دی جاتی ہے، جو ان کی صحت، تعلیم اور بنیادی انسانی حقوق پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026
پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
6 November 2026
بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل
6 November 2026