LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

Web Desk

6 November 2026

پاکستان اور تاجکستان کی مسلح افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ عسکری مشق ‘دوستی سوئم’ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشترکہ عسکری مشقیں اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد کی گئیں، جن کا باقاعدہ آغاز 26 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا۔ مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے اسپیشل فورسز کے دستوں نے انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘دوستی سوئم’ کا بنیادی فوکس عملی آپریشنل ڈرلز، تزویراتی طریقہ کار اور جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے اور مؤثر بنانے پر تھا۔ اس مشق نے دونوں دوست ممالک کے مابین دیرینہ اور پائیدار دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اختتامی مرحلے پر پاکستان اور تاجکستان کے عسکری حکام نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور ملٹری ٹریننگ کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔