LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی

Web Desk

6 November 2026

ایران نے جاری جوہری تنازع اور جنگ کے خاتمے کے لیے قطر کی وساطت سے ایک تزویراتی خط امریکا کو بھجوا دیا ہے، تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان تجاویز پر باضابطہ بات چیت صرف اس صورت میں ممکن ہو گی جب امریکا تہران کی تمام 7 بنیادی شرائط قبول کرے گا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق واشنگٹن ان تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، تاہم امریکا کا مؤقف ہے کہ ابتدائی مذاکرات کے ایجنڈے میں جوہری امور کو لازمی شامل کیا جائے۔ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر عہدیدار محسن رضائی نے اپنے دورہٴ روس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ “ہم نے امریکیوں کے سامنے 7 سخت شرائط رکھی ہیں۔ جب تک وہ ان شرائط کو تسلیم کر کے عمل درآمد نہیں کرتے، نہ تو ہم آبنائے ہرمز کھولیں گے اور نہ ہی کوئی باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔” ایرانی مطالبات میں ملک پر عائد تمام اقتصادی پابندیوں کا فوری خاتمہ، منجمد اثاثوں کی مکمل بحالی اور جنگی نقصانات کا معاوضہ و ہرجانہ کی ادائیگی شامل ہے۔

اس بریک تھرو کے لیے ریاستِ قطر نے تہران میں سفارتی گفتگو کے دو ادوار مکمل کرنے کے بعد تیسرا دور دوحہ میں منعقد کیا، جبکہ قطری سفارت کاروں نے حالیہ دنوں میں آرمینیا میں بھی ایرانی حکام کے ساتھ پسِ پردہ اہم اجلاس کیے ہیں۔