امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
Web Desk
6 November 2026
دنیا بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش جاری ہے، تاہم امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک خلائی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ریفلیکٹ آربیٹل’ (Reflect Orbital) نے رات کے وقت زمین پر سورج کی روشنی پہنچانے کا انوکھا اور حیران کن منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خلا میں بڑے بڑے آئینے نصب کر کے سورج کی روشنی زمین کے مخصوص علاقوں تک منعکس کی جائے گی۔
کمپنی کا مقصد ایسے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنا ہے جن پر 18 بائی 18 میٹر کے بڑے آئینے نصب ہوں گے، جو رات کے وقت شمسی توانائی کے منصوبوں، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں اور ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لیے سورج کی روشنی فراہم کریں گے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے راکٹ ساز ادارے ‘سکائی روٹ ایرو اسپیس’ کے ساتھ دو راکٹ لانچ کرنے کا معاہدہ بھی طے کر لیا ہے۔ منصوبے کی پہلی آزمائش 2027ء کی دوسری سہ ماہی میں ‘ایئرینڈل ون’ (Earendel 1) سیٹلائٹ کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ کمپنی کا طویل المدتی ہدف 2035ء تک خلا میں 50 ہزار سیٹلائٹس کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے، جس کی سہولت صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب، اس منصوبے نے ماہرین فلکیات اور ماحولیاتی کارکنوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ جولائی میں امریکی ریگولیٹری ادارے سے منظوری کے باوجود ماہرین نے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC) سے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ ‘دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز’ میں شائع تحقیق کے مطابق کمپیوٹر ماڈلز ظاہر کرتے ہیں کہ خلا سے آنے والی روشنی فضا میں پھیل کر آس پاس کے علاقوں میں بھی غیر مطلوبہ روشنی کا باعث بنے گی، جس کے نتیجے میں رات کا قدرتی ماحول، انسانی صحت اور فلکیاتی مشاہدات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026
چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا
6 November 2026
پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب
6 November 2026
پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
6 November 2026