LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل

Web Desk

6 November 2026

سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان اور یہاں کے وکلاء سے ان کا گہرا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا، تاہم صوبے کی موجودہ بگڑتی صورتحال دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے پروقار الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بطور جج بلا خوف و خطر انصاف کی فراہمی ان کی آئینی ذمہ داری اور فرض تھا، جسے انہوں نے پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ بدقسمتی سے صوبے میں ایسے نازک حالات کیوں پیدا ہوئے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں امن قائم ہوگا تو ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں گی اور عوام اپنے مسائل کے قانونی حل کے لیے عدالتوں کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ماضی کا پرامن اور خوشگوار ماحول واپس لانے کے لیے تمام متعلقہ حلقوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر سنجیدگی سے حکمتِ عملی بنانی ہوگی۔ الوداعی تقریب میں سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز سمیت وکلاء اور قانون دانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی