ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے
Web Desk
6 November 2026
ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکی وسط مدتی انتخابات (مڈ ٹرمز) میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی شکست اور اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی پر عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا।
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے تاریخی انقلاب اسکوائر پر سابق امریکی سفارت خانے پر قبضے کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوا। اس موقع پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ملنے والی سیاسی ناکامیوں پر خوشیاں منائیں اور امریکی و اسرائیلی رہنماؤں کا پتلا نذرِ آتش کیا। مظاہرین نے شہید علی خامنہ ای کا بدلہ لینے کے شدید عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مظاہرے کے دوران ایک بڑا پوسٹر بھی جلایا گیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تصاویر درج تھیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کو حکومت سازی میں شدید مشکلات اور عدم استحکام کا سامنا ہے، جبکہ مڈٹرم الیکشن کی ناکامی کے بعد واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹس کے احتساب اور شدید سیاسی کشیدگی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جس کی بنیادی وجہ خود صدر ٹرمپ کے بقول ایران کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ہے
متعلقہ عنوانات
پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب
6 November 2026
پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
6 November 2026
ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
6 November 2026
بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل
6 November 2026
ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو
6 November 2026