شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی سے روکنے کے خلاف درخواست، سماعت ملتوی
Web Desk
22 December 2025
راولپنڈی/لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ادائیگی سے روکنے کی کوئی قانونی وجہ موجود نہیں۔ عمرہ پر جانے سے روکنے کے خلاف دائر رِٹ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس جواد احمد کے ڈویژن بینچ نے کی۔
عدالت میں بتایا گیا کہ یہ درخواست تیسری مرتبہ سماعت کے لیے مقرر تھی تاہم حکومت کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا جا سکا۔ حکومتی جواب نہ آنے پر عدالت نے کیس تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دیا۔
درخواست گزار کے مطابق اس سے قبل ان پر بیرونِ ملک جانے کی کوئی پابندی نہیں تھی اور عمرہ پر پابندی حکومتی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ کے حکم سے وہ کیس بھی جیتیں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026