LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

Web Desk

5 November 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ‘کشمیر چوک انڈرپاس’ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے کی تعمیراتی تفصیلات اور شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر چوک انڈرپاس منصوبہ ریکارڈ محض 27 دنوں کی مختصر ترین مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی اتنی تیز رفتار اور معیاری تکمیل پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں اتنی برق رفتاری سے کسی منصوبے کو مکمل ہوتے نہیں دیکھا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ صرف 500 میٹر کا انڈرپاس نہیں بلکہ 4 کلومیٹر طویل سڑکوں کا نیٹ ورک ہے جو 1 ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ یہ منصوبہ تخمینہ لاگت سے ڈھائی فیصد کم قیمت پر ‘ای پیڈز’ (E-PADS) کے شفاف نظام کے ذریعے ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت 6 ہزار 340 نئے درخت لگائے گئے ہیں جبکہ کشمیر سے مناسبت رکھتے ہوئے دو دیدہ زیب مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 2027ء میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے لیے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو (One Constitution Avenue) کی جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے، جس سے اربوں روپے مالیت کی جائیداد سی ڈی اے کو واپس مل گئی ہے۔