LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل

تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

Web Desk

5 November 2026

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں تعلیمی اخراجات اور وظائف (SU) میں مجوزہ حکومتی کٹوتیوں کے خلاف ہزاروں طلبہ نے پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ کیا، جبکہ ملک بھر کے 57 تعلیمی اداروں میں 40 ہزار سے زائد طلبہ نے ہڑتال کی۔ ڈینش حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 7 لاکھ ڈینش کرونر سے زیادہ سالانہ آمدن والے والدین کے بچوں کے وظائف ختم کرنے کی تجاویز ہیں، جس سے ڈنمارک کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم کے مطابق 14 ہزار طلبہ مکمل محروم اور 8 ہزار کے وظائف کم ہو جائیں گے۔ طلبہ تنظیموں نے دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے تعلیم کا بجٹ کم کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈنمارک میں 1970 سے نافذ العمل اس تعلیمی نظام کے خلاف یہ مظاہرے یورپ میں پھیلتی اس طلبہ تحریک کا حصہ ہیں جو اس سے قبل فرانس، اٹلی اور جرمنی میں مہنگائی اور رہائشی اخراجات کے خلاف شروع ہو چکی ہے۔