وفاقی آئینی عدالت: جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج
Web Desk
5 November 2026
وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مخصوص نشست کے تنازع سے متعلق اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھ دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کے بعد اپیل کو خارج کیا۔ سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صدف احسان ان کی پارٹی کی امیدوار نہیں ہیں اور جماعت کی جانب سے جمع کرائی گئی 4 ناموں کی فہرست میں تبدیلی یا غلطی کی تصحیح کے لیے پارٹی سے رجوع کیا جانا چاہیے تھا۔ تاہم، اعلیٰ آئینی عدالت نے وکیل کے دلائل کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حق میں فیصلہ سنایا۔
متعلقہ عنوانات
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
6 November 2026
وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار
6 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں
6 November 2026
وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی
6 November 2026
پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026