سعودیہ اور شام میں دفاعی تعاون کا معاہدہ، عالمی توانائی فراہمی کے تسلسل پر زور
Web Desk
5 November 2026
سعودی عرب اور شام نے خطے میں جاری تناؤ کو کم کرنے، بحرانوں کو قابو میں رکھنے اور تمام تر تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی، سمندری جہاز رانی، توانائی کی فراہمی اور عالمی معاشی استحکام پر عسکری تصادم کے خوفناک نتائج سے متعلق خبردار کیا ہے۔
یہ اہم پیش رفت ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔ شامی صدر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصاً دعوت پر مملکت کے اہم دورے پر پہنچے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر، باب المندب اور آبنائے ہرمز کی اہم آبی گزرگاہوں میں سمندری جہاز رانی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی تمام تر سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔
اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران سعودی عرب اور شام کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور سمجھوتوں کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ ان میں دونوں ممالک کی دفاعی وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ، صنعتی شعبے میں شراکت داری، زراعت اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ‘سعودی فنڈ برائے ترقی’ نے شام میں انفراسٹرکچر، صحت، ہاؤسنگ اور مالیاتی خدمات کی بحالی اور ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی پائیدار بحالی کی عکاسی کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
6 November 2026
وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار
6 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں
6 November 2026
وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی
6 November 2026
پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026
ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ
6 November 2026