امریکی وسط مدتی انتخابات سے اے آئی صنعت کو بڑا سیاسی دھچکا
Web Desk
5 November 2026
امریکا کے وسط مدتی انتخابات 2026ء میں مصنوعی ذہانت (AI) کی صنعت اور ڈیٹا سینٹرز (Data Centers) کی توسیع کا معاملہ انتخابی میدان میں اہم ترین تنازع اور سیاسی ردِعمل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں ووٹرز نے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور توسیع کو محدود کرنے یا روکنے کے حق میں زبردست ووٹ دیا ہے، جسے اے آئی انڈسٹری کے لیے ایک شدید دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
انتخابات کے دوران 10 امریکی ریاستوں میں ڈیٹا سینٹرز پر مقامی پابندیوں سے متعلق 41 اقدامات اور تجاویز پر ووٹنگ ہوئی۔ نارتھ ڈکوٹا کے شہر ہارووڈ کے سوا تمام سائٹس پر عوامی رائے نے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کی مخالفت اور سخت ماحولیاتی و قانونی پابندیوں کی حمایت کی۔ ریاست اوہائیو میں اس معاملے پر 21 تجاویز سامنے آئیں، جہاں اوپن اے آئی (OpenAI) اور این ویڈیا (Nvidia) کی شراکت سے 500 ارب ڈالر کی لاگت سے 8 گیگا واٹ صلاحیت کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر منصوبہ مجوزہ تھا۔ تا ہم اوہائیو میں گورنر کا انتخاب جیتنے والی ڈیموکریٹ امیدوار ایمی ایکٹن نے ان منصوبوں پر ’مشروط پابندی‘ اور کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی مکمل لاگت اٹھانے کو لازم قرار دیا ہے۔
اسی طرح ایک بڑا اپسیٹ ریاست ٹیکساس میں دیکھنے کو ملا جہاں ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینوخوسا نے ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے الیکشن مہم میں ٹیکساس کو ڈیٹا سینٹرز کی من مانی توسیع اور سیلیکون ویلی کو ترجیح دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انتخاب میں ایلون مسک سمیت ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ارب پتی سرمایہ کاروں کے 377 ملین ڈالر سے زائد فنڈز اور سیاسی سرمایہ کاری بے اثر ثابت ہوئی، جس کے بعد ایلون مسک نے ایکس (تویٹر) پر طنزاً تبصرہ کیا کہ “خلا میں ڈیٹا سینٹرز لگانے کا خیال اب زیادہ پرکشش لگتا ہے”۔ نتائج کے فوراً بعد ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کی نئی اکثریت کے تحت اے آئی کمپنیوں کے سربراہوں کو کانگریس میں طلب کرنے اور سخت احتساب کی تیاری شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026
ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ
6 November 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026
چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا
6 November 2026