LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز

خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حکم پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز کا اعلیٰ تمغہ عطا

Web Desk

21 December 2025

خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حکم پر پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز کا اعلیٰ درجے کا تمغہ عطا کیا گیا۔ یہ شاہی اعزاز پاک سعودی دوستی، دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

سعودی قیادت نے اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے پر ان کی تعریف کی۔

شاہی تمغے کی تقریب میں پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دیرینہ برادرانہ روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔