LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی

Web Desk

21 December 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے خلاف انٹرپول کی جانب سے جاری کیا گیا ریڈ نوٹس منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ انٹرپول نے ان کے خلاف تمام تحقیقات ختم کرنے کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے زلفی بخاری کی حوالگی کے لیے جمع کرائی گئی درخواست کو انٹرپول نے مسترد کر دیا۔ انٹرپول کی جانب سے زلفی بخاری کے وکلا کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ریڈ نوٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل وزارت داخلہ نے مونس الٰہی اور زلفی بخاری کے خلاف ریڈ نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا تھا۔ زلفی بخاری پر بانی پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران مبینہ ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جبکہ انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں بھی پاکستانی حکام کو مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

انٹرپول کے حالیہ فیصلے کے بعد زلفی بخاری کے خلاف عالمی سطح پر جاری قانونی کارروائی کا باب بند ہو گیا ہے۔