LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی طرف سے سرحد پر فائرنگ، ترک فوجی جاں بحق فرانس میں مہنگائی، کم تنخواہوں، تعلیمی سہولتوں کی خرابی کیخلاف احتجاج جاری، ایک روزہ ہڑتال ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے: باقر قالیباف جے ڈی وینس ایران جنگ سے پیچھے ہٹنے کی بھر پور کوشش کر رہے: عبدل السید اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر 120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ میر رضا قتل کیس: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر شدید تنقید: ‘شہباز شریف بے بس نظر آ رہے ہیں، انتقامی حربوں سے نہیں ڈریں گے پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

Web Desk

4 November 2026

پاکستان میں تعينات ایران کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور باہمی دلچسپ کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور سفارتی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن، خوشحالی اور استحکام کے قیام کے لیے تمام تنازعات کو مذاکرات اور مثبت سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔