LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
’’ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں‘‘ ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد وائٹ ہاؤس کا دلچسپ پیغام انتخابی شکست کی بنیادی وجہ جنگ اور ووٹرز کی ناراضی ہے: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایکس پر اعتراف امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی امریکی تاریخ میں نیا باب: ڈیب ہالینڈ نیو میکسیکو کی پہلی ریڈ انڈین خاتون گورنر منتخب نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی مالیاتی خسارہ 2.5 فیصد پر آ گیا، زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین

اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی

Web Desk

4 November 2026

اسرائیلی انتخابی کمیشن نے 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حتمی نتائج کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا دائیں بازو کا حکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں اپنی واضح اکثریت کھو بیٹھا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے عمل میں دھاندلی یا نتائج کی شفافیت متاثر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی پارلیمنٹ میں کسی بھی سیاسی دھڑے کو حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل نہیں ہو سکی، جہاں نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں جبکہ گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کو 48 اور عرب جماعتوں کو 19 نشستیں ملیں۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنا اقتدار بچانے کی خاطر درست ووٹوں کو مشکوک قرار دے کر جمہوریت کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔