برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
4 November 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی پر دوطرفہ مذاکرات کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی کی صورتحال، سرحد پار متحرک دہشت گرد تنظیموں اور بالخصوص افغانستان سے سرگرم گروہوں سے لاحق خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، جبکہ برطانوی وفد نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ مذاکرات کے دوران برطانیہ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی استحکام و عالمی سلامتی کے لیے اسلام آباد کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ دونوں فریقین نے سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور سیکیورٹی تعاون کی پیش رفت پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی
4 November 2026
امریکی تاریخ میں نیا باب: ڈیب ہالینڈ نیو میکسیکو کی پہلی ریڈ انڈین خاتون گورنر منتخب
4 November 2026
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے
4 November 2026
اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی
4 November 2026
ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا: احسن اقبال
4 November 2026
ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی
4 November 2026
ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای
4 November 2026