LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار

ثبوت سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، مریم نواز کا سالک حسین کو ہرجانے کا نوٹس

Web Desk

4 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلاجواز الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل چودھری سالک حسین کو قانونی ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اس سے قبل اٹک میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چودھری سالک کے پاس ان پر لگائے گئے کرپشن یا بدانتظامی کے الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے پبلک کے سامنے لائیں، ورنہ وہ انہیں عدالت میں گھسیٹیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری سالک ایک ذمہ دار وفاقی وزیر ہیں، لہٰذا بغیر کسی ثبوت کے الٹے سیدھے الزامات لگانے کے بجائے قانونی شہادتیں پیش کریں، بصورتِ دیگر وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ہرجانے کا نوٹس بھیج رہی ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چودھری سالک دعویٰ کرتے ہیں کہ سب سے بہترین حکومت چودھری پرویز الٰہی کی تھی، مگر جب وہ حالیہ بارشوں کے دوران گجرات کا دورہ کرنے گئیں تو وہاں پانی کی صورتحال یہ تھی کہ ان کی اپنی گاڑی ڈوب گئی تھی۔ وزیراعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ اگر موجودہ حکومت اتنی ہی کرپٹ ہے تو چودھری سالک وفاقی کابینہ میں وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہیں؟ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پنجاب میں کسی کی بے جا سفارش نہیں سنتیں اور تمام تر افسران کو محض میرٹ کی بنیاد پر تعینات کرتی ہیں، کیونکہ جو بھی سفارش پر آتا ہے وہ ملک اور عوام کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔