دوبارہ جنگ چھڑنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
Web Desk
4 November 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ خطے میں دوبارہ جنگ چھڑنے سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا اور تمام تنازعات و مسائل کا حتمی حل تصادم اور عسکری کارروائیوں کے بجائے محض امن، سفارت کاری اور استحکام میں مضمر ہے۔
اپنے ایک اہم پالیسی بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جہاں بین الاقوامی صورتحال پر بات کی، وہیں اندرونی معاشی و توانائی بحران کے حل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر خصوصی اور ہنگامی توجہ دی جا رہی ہے اور توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اور ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ توانائی کی تنصیبات کی دیکھ بھال اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کو قومی ترجیح بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں شہریوں اور صنعتی شعبے کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ایرانی صدر نے حکومت کی سنگیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی غیر معمولی بات کہی کہ ملک میں بجلی کا توازن برقرار رکھنے اور عام شہریوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے وہ خود اپنے صدارتی دفتر کی بجلی بھی منقطع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026