LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک

خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

21 December 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 19 دسمبر کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور وژن عزم استحکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔