پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
3 November 2026
پاکستان اور سعودی عرب نے اطلاعات، نشریات، میڈیا، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر راجع بن طامی البقمی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ڈرامہ، موسیقی، میڈیا نمائندگان کے تبادلوں اور جعلی خبروں (Fake News) کی روک تھام کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔ عطاء اللہ تارڑ نے سعودی قیادت کے معاشی و ثقافتی وژن اور مکہ دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے باہمی اعتماد، احترام، سیاسی اور عسکری تعاون کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے ثقافتی و میڈیا روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
3 November 2026
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی
3 November 2026
وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
3 November 2026
سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی
3 November 2026
امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار
3 November 2026
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026
بیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارج
3 November 2026