نیپال میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک غیر ملکی مسافر ہلاک
Web Desk
3 November 2026
نیپال کے پہاڑی علاقے ایورسٹ میں بیس کیمپ کے قریب پھیریچے کے مقام پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران 2 ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا 8 بجے پیش آیا، جہاں ‘فش ٹیل ایئر’ اور ‘ایئر ڈائنسٹی’ کے زیرِ آپریشن ہیلی کاپٹرز اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ نیپالی حکام نے دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
3 November 2026
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی
3 November 2026
وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
3 November 2026
سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی
3 November 2026
امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار
3 November 2026
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
3 November 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026