وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کی بازیابی کا کیس: پشاور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجنے کا حکم
Web Desk
3 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے غیر فعال وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل بشیر وزیر نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو قانون کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، مگر وہ کئی دنوں سے لاپتہ ہیں جبکہ گورنر اور حکام ان کی ‘حفاظتی تحویل’ کی تصدیق کر چکے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل ثناء اللہ کی شدید سرزنش کی اور قرار دیا کہ صوبے کا سربراہ غائب ہونا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ بعد ازاں عدالت نے تمام درخواستیں لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کر دیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026
بیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارج
3 November 2026
نیپال میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک غیر ملکی مسافر ہلاک
3 November 2026
لاہور: بیوی پر تیزاب گردی کرنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار
3 November 2026
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
3 November 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
3 November 2026
ملک کے حالات اچھے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے: اعتزاز احسن
3 November 2026