خلیجی خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ
Web Desk
3 November 2026
خلیجی خطے میں جغرافیائی کشیدگی اور عالمی بحری راستوں میں درپیش مشکلات کے باوجود پاکستان نے چاول کی برآمدات کے شعبے میں تاریخی پیش رفت حاصل کرتے ہوئے ستمبر 2026ء میں ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ ویتنام کی ترسیلات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔ مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملکی چاول کی برآمدات کے مجموعی حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 51 فیصد جبکہ زرمبادلہ کی آمدن میں 37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر پاکستانی باسمتی چاول کی مسلسل مانگ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، تاہم اس رفت کو برقرار رکھنے کے لیے پیداواری لاگت اور کوالٹی کنٹرول پر توجہ ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم
4 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب
4 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین
4 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
4 November 2026
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی
4 November 2026
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
4 November 2026
وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی
4 November 2026