ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ
Web Desk
1 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور وہ ڈیل کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ زیادہ قابلِ بھروسا نہیں اور ہمیں مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاع اور جوہری تنصیبات کو پہلے ہی نشانہ بنا چکا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر بقایا ایک یا دو جوہری تنصیبات پر 10 منٹ کے اندر دوبارہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال نئے حملے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ امریکہ سفارتی حل کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ امریکی وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خط کے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واشنگٹن کے لہجے میں تبدیلی کو مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
2 November 2026
دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج
2 November 2026
ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی
2 November 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا
2 November 2026
عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا
2 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
2 November 2026
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026