غزہ کی تباہی عالمی نظام کے اخلاقی دعوؤں کا امتحان ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
1 November 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ترکیہ کے پارلیمنٹیریئنز اور حکمران ‘اق پارٹی’ کے رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی تباہی، بھوک اور جبری بے دخلی عالمی نظام کے اخلاقی دعوؤں کا بڑا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں وسائل کی نہیں بلکہ اصولی اور دیانت دار قیادت کی کمی ہے، جبکہ امتِ مسلمہ کو مایوسی کے بجائے علم اور عمل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے آزاد فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی تعلیمی، طبی اور امدادی اداروں کی بلا تعطل مدد اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے پاکستانی اور ترک نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل میڈیا اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں مشترکہ عملی تعاون کو فروغ دیں۔
متعلقہ عنوانات
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
2 November 2026
دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج
2 November 2026
ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی
2 November 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا
2 November 2026
عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا
2 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
2 November 2026
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026