LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ایران کی شرائط تسلیم ہونے کے بعد ہی امریکا سے مذاکرات کی نوعیت طے ہوگی: عباس عراقچی

Web Desk

31 October 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے تمام مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیے جائیں یا بالواسطہ، اور فی الحال امریکی حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ملاقات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ثالثی ممالک قطر اور پاکستان اس معاملے پر ہمارے مطالبات کو لے کر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ثالثوں کی جانب سے جوہری مسئلے کے حل کے لیے چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کا تاحال گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ جوہری معاملے پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اس وقت جاری ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پیغام کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھرپور تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر مذاکرات کے لیے امریکی کوششیں ایک مثبت قدم ہیں، تاہم موجودہ زمینی حقائق اور حالات کے پیش نظر امریکی حکام سے ملاقات کرنے کی اس وقت کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نےتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جے ڈی وینس کے اس پیغام کا مقصد فریقین کے درمیان مزید اختلافات پیدا کرنا ہے تو یہ واشنگٹن کی ایک اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے ہمارے بنیادی مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ مذاکرات کا فارمیٹ کیا ہوگا۔ عباس عراقچی کے مطابق، ایران کی کلیدی شرائط میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد تہران پر عائد کی جانے والی تمام اقتصادی پابندیاں اٹھانا اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹجک آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے ایران کا مؤقف اور تجویز بالکل واضح ہے، اور ایرانی شرائط پر آبنائے ہرمز کے کھلنے سے ہی امریکا کے ساتھ آئندہ کے مذاکرات کی پائیدار راہ ہموار ہو سکے گی۔