بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر میں برفباری کے ساتھ بارشں، سردی کی شدت میں اضافہ
Web Desk
21 December 2025
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں برف باری کے ساتھ بارش کا آغاز ہو گیا جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ بلوچستان میں بارش سے کئی دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے۔
بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، دس ماہ کے وقفے سے بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا۔ اسی طرح چمن، پنجگور، قلات، لورالائی، خاران اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی اور سرد ہوائیں چلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شمالی زیارت اور اس کے اطراف میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی صورتحال کے باعث آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ وادی سوات کے مختلف سیاحتی مقامات مہوڈنڈ، کالام، مالم جبہ اور گبین جبہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ برفباری کے مناظر دیکھنے اور سنو فال سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے سیاح بڑی تعداد میں وادی سوات پہنچ رہے ہیں۔
ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا آغاز ہوا ہے۔ ہری پور، تحصیل خانپور اور غازی میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے کیونکہ بارش کو فصلوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی طرح ایبٹ آباد شہر اور اس کے گردونواح میں بھی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، مجموعی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری نے موسم کو سرد کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026