LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم

Web Desk

31 October 2026

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 سیکٹر 15 اے میں پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ ختم کر کے اسے اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے کے ایم سی (KMC) کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ریونیو حکام سے 20 جنوری تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے مقام پر کے الیکٹرک کی حساس تنصیبات موجود ہیں، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور کے الیکٹرک نے بھی اس حوالے سے تحریری خط ارسال کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو فوری مسمار کر کے متعلقہ بلڈر کو مزید بکنگ سے روکا جائے۔