LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہم خود چلاتے ہیں، مذاکرات کے لیے ماحول موجود نہیں: شفیع جان

Web Desk

20 December 2025

پشاور: معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہم مکمل طور پر خود آپریٹ کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو آج عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جو ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں بات چیت ممکن نہیں۔ شفیع جان کے مطابق،
“ہم ان کے ساتھ اس ماحول میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، یہ واضح نہیں کہ ہم کس بات پر معافی مانگیں۔”

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں، وہ اس معاملے میں فریق ہیں، اس لیے اگر کانفرنس بلائی جاتی ہے تو حکومتی جماعتوں کو مدعو نہیں کیا جانا چاہیے۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کا مینڈیٹ کیا ہے کہ ہم ان سے بات کریں؟ وہ صرف 17 نشستوں پر آئے ہیں۔