LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

بھارت میں لوگ انہیں کرائے پر گھر دینے کو بھی تیار نہیں، خواجہ آصف کی جاوید اختر پر طنزیہ پوسٹ

Web Desk

20 December 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر سے متعلق ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

خواجہ آصف کی پوسٹ میں شامل ویڈیو کلپ بھارت میں ہونے والے ایک مباحثے کا ہے، جس میں ایک مسلمان عالمِ دین کو جاوید اختر کے مؤقف کا مدلل جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پوسٹ میں خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “ہندوتوا کے زیرِ اقتدار بھارت میں اپنی موجودگی کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے معذرت خواہ لبرلز، اس حال میں ہیں کہ لوگ انہیں کرائے پر رہائش دینے کے لیے بھی تیار نہیں”۔

خیال رہے کہ جاوید اختر اکثر و بیشتر پاکستان مخالف بیانات دیتے رہے ہیں، جس پر ماضی میں بھی شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

رواں برس مئی میں ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی انہیں جہنم میں جانے کی بات کرتے ہیں جبکہ بھارت میں بعض لوگ انہیں جہادی کہتے ہیں اور پاکستان جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کو ترجیح دوں گا”۔

بھارتی مصنف کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا، جس کے بعد پاکستانی عوام اور شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات کی جانب سے سخت ردعمل اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔