LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پیپلزپارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت

Web Desk

30 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے اہم معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں کو انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور زور دیا کہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مشترکہ تجاویز مرتب کرنی چاہئیں۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وفد کی سربراہ سینیٹر شیری رحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اعتماد کا حامل ایک مضبوط انتخابی نظام وضع کرنا پیپلز پارٹی کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر بار بار اٹھنے والے سوالات بالآخر پارلیمان کی مجموعی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں، اس لیے شفاف اور منصفانہ انتخابات ووٹرز کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی تجویز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی تھی، اور اب یہ کمیٹی اپنی حتمی سفارشات منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کرے گی۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے پیپلز پارٹی کے وفد کی جانب سے انتخابات میں شفافیت کو مؤثر بنانے کی اس تجویز سے مکمل اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی پی پی پی کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں انتخابی کمیٹی کے لیے اراکین کے نام مانگے گئے تھے، جس پر اپوزیشن نے باضابطہ مشاورت کے لیے وقت طلب کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے اس وفد میں سینیٹر شیری رحمان کے علاوہ نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور سینیٹر وقار مہدی شامل تھے، جبکہ اپوزیشن وفد میں علامہ راجہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، نور الحق قادری اور سینیٹر علی ظفر نے شرکت کی۔