LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

یمن کا عدن ائیرپورٹ پر حوثیوں کےحملے روکنےکیلئے سلامتی کونسل سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Web Desk

29 October 2026

یمن کی حکومت نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے پے در پے حملوں کو روکنے اور خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے۔

یمنی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں سلامتی کونسل پر اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف سخت ترین تادیبی اقدامات عمل میں لائے۔ اس سلسلے میں یمن کی طرف سے سلامتی کونسل کے صدر کو باضابطہ ایک خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں اور سکیورٹی خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو آگاہ کیا تھا کہ بدھ کے روز حوثیوں کے ایک بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر بند کیے جانے والے ‘عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ’ کو اب فضائی ٹریفک اور مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور وہاں فضائی آپریشن بحال ہو چکا ہے۔